راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)محکمہ خوراک ضلع راولپنڈی نے مون سون اور پری فلڈ انتظامات کے تحت تقریبا اٹھارہ لاکھ71ہزار687میٹرک ٹن گندم ذخیرہ کرلی ہے۔جس میں سے تیرہ لاکھ چوبیس ہزار 95ٹن گندم گوداموں جبکہ پانچ لاکھ46ہزار75میرک ٹن اوپن ترپالوں میں محفوظ کی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اعجاز احمد سیال نے رپورٹ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھجوادی ہے۔محکمہ فوڈ کے ترجمان آغا محمد یعقوب نے بتایا کہ اسلام آباد ون گودام میں 40389اعشاریہ231میٹرک ٹن،اسلام آباد ٹو گودام میں 54399اعشاریہ698،اسلام آباد تھری گودام نزد ریلوے کیرج فیکٹری میں49811اعشاریہ693،وفار النسا گودام میں 25956اعشاریہ451،گوجرخان 5285اعشاریہ077،ٹیکسلا گودام میں 4600اعشاریہ793اور سہالہ گودام میں6725اعشاریہ814میٹرک ٹن گندم محفوظ کی گئی ہے۔