• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران آج بھی امپائر کی انگلی کے منتظر ہیں، مریم اورنگزیب

عمران آج بھی امپائر کی انگلی کے منتظر ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما، ترجمان اور سابق وزیر مملکت مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آج بھی کسی امپائر کی انگلی کے منتظر ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کو پورے پاکستان سے شکست ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ خان صاحب آپ سمجھ رہے ہیں کہ لوٹوں کے ذریعے تبدیلی لائیں گے، اگر آپ سے کچھ نہیں ہوسکا تو کم از کم اپنی تقریر ہی بدل لیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں،مسلم لیگ ن آج بھی مقبول جماعت ہے، الیکشن کا بائیکاٹ کیوں کریں گے۔

مریم نواز نے مزیدکہا کہ حمزہ شہبازنے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بہن کی کمپین خود چلائیں گے،عمران خان لاڈلے ہیں، ان کے تمام گناہ اور جرم معاف ہیں۔

تازہ ترین