• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کوچنگ اسٹاف کی مایوس پر فار منس،کوچ15لاکھ کا ،پوزیشن چھٹی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ میں ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹیمنز کی جانب سے کئے جانے والے تجربے سے ٹیم کو زیادہ نقصان پہنچا،15لاکھ روپے ماہانہ پر قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے والے رولیٹ نے فاروڈز کے کھلاڑیوں کو دفاعی پوزیشن پر آزمایا، عمر بھٹہ جیسا فاروڈ دفاعی لائن میں کھیلتا ہوا دکھائی دیا، کھلاڑیوں کو ان کی درست پوزیشن پر نہیں کھلایا گیا جس کی وجہ سے قومی ٹیم کو کئی میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،حیرت انگیز طور پر غیر ملکی کو چ کے کوچنگ اسٹاف میں شامل پاکستانی کوچز اور منیجر نے ان کی سوچ اور حکمت عملی کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی،پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سمیع اللہ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کاچھٹی اور آخری پوزیشن پر آنا پوری قوم کو افسردہ کر گیا،موجودہ کارکردگی دیکھ کر لگتاہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان کو چین اور تھائی لینڈ جیسی غیر معروف ٹیموں سے مشکلات پیش آسکتی ہیں،سابق ہاکی اولمپئین زاہد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا کوچنگ اسٹاف بری طرح ناکام رہا ان کی پلاننگ دکھائی نہیں دے رہی تھی، سابق کوچ نوید عالم نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو غیر ملکی کوچ کی کار کردگی کا جائزہ لینا ہوگا،پر فار منس سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے، سابق سلیکٹر وسیم فیروز نے کہا کہ پی ایچ ایف کے حکام اس ناکامی کےذمے دار ہیں۔
تازہ ترین