ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز نےملتان کے سکولوں کے تمام سربراہوں کا اجلاس کل 4جولائی کو پائلٹ سکول میں طلب کرلیا ہے، ان کو ہدایت کی گئی ہے سکولز کونسل اور نان سیلری بجٹ کی تفصیل ، یکم جولائی تک کی بینک سٹیٹمنٹ ، الیکشن ڈیوٹی والے سٹاف کی تفصیل اوران تمام عملے کی تفصیل جس نے تاحال الیکشن ڈیوٹی میں حصہ نہیں لیا کے حوالے سے آگاہ کیا جائے، بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سٹوڈنٹس ٹیگنگ اور سکولز انفارمنشن سسٹم کے بارے بھی معاملات زیر بحث آئیں گے ۔