سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ایک عورت نے جوتا مارنے کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق، پی ٹی آئی رہنماء فردوس عاشق اعوان کو انکی انتخابی مہم کے دوران ایک بزرگ عورت نے جوتا مارنے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکی۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر فردوس عاشق کے سٹاف نے بتایا کہ درحقیقت عورت یہ بتا رہی تھی کہ اسکی جوتی ٹوٹی ہوئی ہے اور اسکو نئی جوتی چاہئے۔