اسلام آباد(صباح نیوز) عدالت عظمیٰ میں ہائوسنگ سوسائٹیزکے فورینزک آڈٹ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکلا کی التوا کی درخواستوں کو پزیرائی نہ دینے کا فیصلہ سناتے ہوئے آبزرو یشن دی ہے کہ کسی قسم کے حالات میں مقدمات کو ملتوی نہیں کریں گے،کسی کو التوا چاہیے ہو گا تو اگلے دن کیلئے کیس کو ملتوی کرینگے کیونکہ ہم نے اپنا عدالتی بوجھ کم کرنا ہے۔ ہمارے لیے دو آپشنز ہیں، ایک آپشن مقدمات کے بوجھ کو کم کریں، بہترین چوائس یہ ہے کہ عدالت عظمی رات تک مقدمات کو سنے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انتخابی عزردا ر یو ں کا بھی سیلاب آنے والا ہے اور ان دنوں عدالتی بنچوں کی دستیابی کا بھی ایشو ہوگا۔