• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ،روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے کچھ نہیں کیا،تحریک انصاف

ٹھٹھہ(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما، حلقہ این اے 232 اور پی ایس 77 پر پارٹی کے انتخابی امیدوار ارسلان بروہی نے کہا ہے کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے اور ہر بار انتخابی مہم کے دوران عوام کو سبز باغ دکھانے والوں نے ٹھٹھہ کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، ضلع کے عوام آج بھی صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولتوں سے محروم ہیں، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی ناک میں دم کر رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ، کیٹی بندر، گاڑھو، بوہارا، چھتو چند اور چلیا سمیت دیگر شہروں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران کیا۔ ارسلان بروہی نے کہا کہ ضلع میں صحت اور تعلیم کا نظام مکمل تباہ ہوکر رہ گیا ہے، سرکاری اسکول بنیادی سہولتوں سے محروم اور بیشتر اسکولوں کے عمارتوں کی حالت مخدوش ہے جبکہ اسپتال بھی ریفر سینٹر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین