راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)میڈم ماریہ محمودکوایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی تعینات کردیاگیا۔آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹرسیدکلیم امام نے جہلم میں بطورایس پی انوسٹی گیشن تعینات میڈم ماریہ محمودکوایس ایس پی انوسٹی گیشن راولپنڈی کی خالی اسامی پرتعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں وہ اس سے قبل راولپنڈی میں بطورایس پی سی آئی اے اورایس ایس پی انوسٹی گیشن خدمات سرانجام دے چکی ہیں ۔