ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈیم بنائو تحریک اورسرائیکستان نوجوان تحریک نےگزشتہ روز چوک کمہاراں والا پر چیف جسٹس ثاقب نثار کے حق میں اور پاکستان میں نئے ڈیم فوری بنائےکیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا‘مظاہرین نےبینزز اٹھا رکھے تھےجن پرڈیموں کی تعمیر‘پاکستان کی تعبیر‘چیف جسٹس ثاقب نثار قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں‘نئے ڈیم فوری بنائو ہم چیف جسٹس کو نئے ڈیمز بنانےکیلئے پرخلوص کوششوں پرخراج تحسین پیش کرتےہیں‘ کےنعرے درج تھے۔ مظاہرےکی قیادت چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک وامید وار برائے ایم این اے حلقہ 155 ملتان مہر مظہرعباس کات اور ڈیم بنائو تحریک کےچیئرمین ساجد نذیر کھرل نے کی۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارکی حب الوطنی‘ ایمانداری اور پاکستان کو مضبوط کرنےکے پرخلوص جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں ۔