• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس

 قومی ہاکی ٹیم نے ہالینڈ میں کھیلی جانے والی آ خری ایف آئی ایچ چیمپئینزٹرافی میں چھ ٹیموں میں چھٹی پوزیشن حاصل کر کے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام اپنی ذمے داری نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، اس ایونٹ میں پاکستان کو کھیلے گئے سات میچ سے چھ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اسے اکلوتی جیت ارجنٹائن کے خلاف ملی، فیڈریشن نے کھلاڑیوں کو ڈیلی الائونس تاخیر سے دئیے جس سے بھی کھلاڑی خاصے مایوس تھے، اس ایونٹ کے نتائج کے بعد پی ایچ ایف اپنا اگلا ٹارگٹ ایشین گیمز کو بناکر قوم کونئے انداز سے بے وقوف بنانے کی کوشش کرے گی تاکہ وقتی طور پر قوم کا غصہ ٹھنڈا ہوسکے، مگر ایشین گیمز میں بھی ٹیم سے بہت زیادہ اچھی امید وابستہ نہیں کی جاسکتی ہے* ورلڈ کپ فٹبال ٹور نامنٹ میں تادم تحریر ارجنٹائن، جرمنی، اسپین اورپرتگال کی ٹیمیں ایونٹ سے آ وٹ ہوچکی ہیں،روس نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جس پر روس میں جشن کا سماں ہے*سجاس کے زیر اہتمام دوسرے راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان سرفراز احمد کو گولڈ میڈل بھی دیا گیا۔ 

قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس

تقریب کے مہمان خصوصی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ تھے۔تقریب میں کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں جن میں سابق صدر کے سی سی اے پروفیسر اعجاز فاروقی،ایس او اے کے احمد علی راجپوت، پی او اے کے آصف عظیم،خالد رحمانی،انجینئر محفوظ،اقبال قاسم،جمیل احمد،اعظم خان،ریاض الدین، حیدر علی،شعیب احمد،شفیق کاظمی،غلام محمد خان،عظمت خان،ڈاکٹر عارف،عارف وحید،کاشف فاروقی،وجاہت صدیقی،محمد اسلم،نسیم احمد، دودا خان بھٹو،سلیم سماء اور دیگر موجودتھے۔

قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس

اس موقع پر اسکواش کے انڈر13ورلڈ نمبر ٹو حزیفہ ابراہیم،معروف فٹبالر شاکر لاشاری،پاکستان کے جونیئر تیز ترین ایتھلیٹ معید بلوچ،جوڈو کاذمحمد عماد اورویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کو اعلیٰ کاکردگی پر راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوراڈ دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ سجاس کی جانب سے گولڈ میڈل ملنامیرے لئے بڑا اعزازہے۔اس سے مجھے مزید حوصلہ ملاہے۔

قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس

کوشش ہے کہ پاکستان کے لئے اچھا سے اچھا پرفام کروں،تقریب سے پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم، صلاح الدین صلو، آصف عظیم،احمد علی راجپوت، شفیق کاظمی، کے علاوہ اصغر عظیم، طارق اسلم ، شعیب جٹ، عباد اللہ خان، عتیق الرحمان، عبید اعوان، زبیر حبیب، مشہودرضوی، وجاہت علی صدیقی ،محفوظ الحق، غلام محمد خان، اسلم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا* سندھ کے نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے صوبے میں کھیلوں کی متوازی تنظیموں کے خاتمے کا بیڑا اٹھالیا ہے جس کا سندھ بھر میں کھیلوں کے حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے،سندھ کے نگراں وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں متوازی ایسوسی ایشنوں کا مسئلہ حل کرنا بہت ضروری ہے جس کے بغیر صوبے میں کھیل کے شعبے میں ترقی ممکن نہیں ہے،جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشنوں کے اختلافات سے کھلاڑیوں کو زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے ان کی کار کردگی بھی متاثر ہورہی ہے،ان کی کوشش ہوگی کہ سندھ میں کھیلوں کے معاملات کو دیکھنے کے لئے ایسی اتھارٹی قائم کی جائے جو کھیلوں کے زوال کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایشنوں کا بھی احتساب کرے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں اچھے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ان کو آگے لانے کے لئے ایسوسی ایشنوں کو مربوط حکمت عملی بناناہوگی تاکہ سندھ کے کھلاڑی قومی مقابلوں کے ساتھ ساتھ عالمی مقابلون کے لئے بھی قومی ٹیم کا حصہ بن سکیں*سابق فرسٹ کلاس کرکٹرسلیم صالح کی جانب سے اسپورٹس شخصیات کے اعزاز میں سالانہ عید ملن استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کھیلوں کی نامور شخصیات ،پولیس افسران ،صحافی ،سماجی کارکنان اور تاجر و صنعتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ اکیڈمی کے ڈائریکٹر اقبال قاسم ،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے منیجر عبدالرقیب ،قومی سلیکٹر سلیم جعفر ،یوبی ایل کرکٹ ٹیم کے منیجر اسحاق پٹیل ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم ،ساجد خان ، شاداب کبیر ، واثیق نعیم ،ہمایوں سلیم ،اسپورٹس آرگنائزر محمد فاروق خان ،ذوالفقار عباس خان ،وفاقی سیکریٹری شعیب احمد صدیقی شامل تھے ۔کھیلوں کے ممتاز و معروف سرپرست سید خالد شاہ کے انتقال پر خصوصی دعا اور اور اُن کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اور عبدالماجد خان اور سید خالد شاہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیاایشین گیمز میں پاکستان کا 357 رکنی دستہ شرکت گرے گا، جس میں دو سو پچاس مرد، اڑتالیس خواتین اور اور ننانوے آفیشلز36 ایونٹس کا حصہ بنیں گے۔

قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس

انڈونیشیا کے میں اٹھارہ اگست سے دو ستمبر تک شیڈول ہے، قومی دستہ مجموعی طور پر چھتیس کھیلوں میں شریک ہوگا جن میں سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے غیر الحاق شدہ 8 کھیل بھی شامل ہیں* پاکستان کی انڈر18والی بال ٹیم ایران میں ہونے والے گلف والی بال چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے تہران پہنچ گئی ہے، مقابلے 29جون سے تبریز میں شروع ہوں گے جو چھ جو لائی تک جاری رہے گے، پاکستان والی بال ٹیم کے غیر ملکی ایرانی کو چ واحدی بھی ٹیم کے ساتھ گئے ہیں، ٹور نامنٹ میں 18ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں جن کو چھ مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان گروپ ای میں نیوزی لینڈ اور ازبکستان کے ساتھ شامل ہے، قومی انڈر18ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف29اور ازبکستان کے خلاف30جون کو گروپ میچز کھیلے گی، ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں پاکستان کے علاوہ جاپان، بھارت، چین، ایران، تائیوان،تھائی لینڈ، آسٹریلیا، سی لنکا، ہانگ کانگ،عمان، قازقستان،نیوزی لینڈ، ازبکستان، قطر، ملائیشیا اور ترکمنستان شامل ہیں*سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس امجد جاوید سلیمی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے دور میں سندھ پولیس کھیل کی ترقی اور فروغ پائے گا اور پولیس میں بھی شعبہ کھیل کو فعال بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی قیادت میں کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے وفد سے ملاقات میں کیا آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں خود ایک اچھا کھلاڑی ہوں اور کئی کھیلوں سے تعلق رکھتا ہوں ،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ ،ڈی آئی جی پولیس سائوتھ آزاد خان ،ڈی آئی جی پولیس سلطان خواجہ ،ایس ایس پی سائوتھ سرفراز نواز شیخ ،ایس ایس پی کیپٹن اسد علی ،ایس پی گلبرگ آصف رزاق کے علاوہ اسپورٹس آرگنائزر محمد فاروق خان ،ذوالفقار عباس خان اور دلاور خان بھی موجود تھے

قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس

*صوبائی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈاکٹر نیاز عباسی نے کہا ہے کہ کھیل دلوں کو فتح کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اورپاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے کھلاڑی خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیںاگر انہیں کھیل کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر ) کے مکمل مواقع اور عالمی معیار کے مطابق پلئنگ فیلڈ میسر ہو تو اولمپک سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلز آنا یقینی ہیں

قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل سافٹ بال اکیڈمی کے آفیشل لوگو کی تقریب رونمائی میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم، سندھ اولمپک ایسوسی ا یشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی محمدناصر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرزظہیرحسین،کوآرڈینیٹر عمران علی زمان، مراد حسین،فراز اعجاز اور شیراز آصف بھی موجود تھے *نگراں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اپنے دور کے عظیم گول کیپر اور سابق قومی ہاکی کپتان اولمپئین منصور احمد کی والدہ کو 10 لاکھ روپے کا چیک دے دیا گیا، سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن سید ابو عاکف نے کو وزیر اعظم کی جانب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کے تحت امدادی چیک دیا، اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی ڈپٹی محمد اقبال،پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر رفیق پیر زادہ، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان اور سنیئر نائب صدر ڈاکٹر عبدالماجد اور جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس

حنیف خان میرے آئیڈیل ہیں، سمیر حسین

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کوچ اولمپئن سمیر حسین نے کہا ہے کہ وہ سابق کپتان اور کوچ حنیف خان کی بہت عزت کرتے ہیں اور انہیں اپنا آئیڈیل کھلاڑی تصور کرتے ہیں، ان کے خلاف مجھ سے منسوب بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، اس بارے میں مجھے ہدف تنقید بنانا درست نہیں،میں نے منصور احمد کےحوالے سے کہا تھا کہ ہمیں ایسی پالیس بنانی ہوگی کہ مستقبل میں کوئی بھی کھلاڑی اور ہیرو مشکلات کا شکار نہ ہوسکے، کسی کے نام کو کیش کرانے کے بجائے ہمیںسابق اور موجودہ کھلاڑیوں کے لئے حکومتی سطح پر ایک فنڈ قائم کرانے کی ضرورت ہے تاکہ مشکل سے دوچار کھلاڑی اور اس کی فیملی کو کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، اب بھی ہمیں منصور احمد کی فیملی کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین