• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہر میں پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ حل کیا جائیگا،عبدالودود جمال

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) این اے 265 کوئٹہ سے آزاد امیدوار عبدالودود جمال نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ ، وفاقی محکموں میں بلوچستان کی ملازمتوں کے کوٹہ پر عملدرآمد ، کینسر ہسپتال کا قیام ، پانچ ہزار بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کی کوشش کی جائے گی ، یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ 1963 میں پاکستان نے جرمنی کو 12 کروڑ بطور قرض دیا آج غلط پالیسیوں کی بدولت 90 ارب ڈالرسے زائد کے قرضے برداشت کررہا ہے ، 1960 کے عشرئے میں جب پاکستانی حکمران امریکہ جاتے تھے تو پورے امریکہ میں جشن ہوتا تھا لیکن آج ہمارے حکمرانوں کو ائیر پورٹ پر روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے ، اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئٹہ میں پانی کیلئے وفاقی و صوبائی سطح پر بہتر قانونی سازی و منصوبہ بندی نہ کی گئی تو پانچ سے سات سال کے بعد کوئٹہ میں زندگی ناممکن ہوجائے گی ، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام پینے کے پانی سے محروم اور ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیں،اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ حل ، وفاقی اور صوبائی سطح پر بہتر قانونی سازی و منصوبہ بندی ، کوئٹہ کے مسائل حل کرنے کیلئے نیشنل و انٹرنیشنل اداروں سے رابطے و تجاویز پر عمل ، پانچ ہزار بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دینا ، وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹہ پر عملدرآمد اور ہزاروں اسامیوں پر بلوچستان کے عوام کو بھرتی کرنا ، صوبائی محکموں میں 30 ہزار اسامیاں پر کرنا ، بلوچستان میں کینسر ہسپتال کا قیام اور اس سلسلے میں زمین وقف کرنا ، بلوچستان کے سالوں پرانے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی کے ساتھ تعاون اور کردار ادا کرنا اولین ترجیح ہے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کا کام قانون سازی کرنا ہے ،کامیاب ہوا تو قانون سازی کے ساتھ مسائل پر بھرپور توجہ دوں گا ۔
تازہ ترین