• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کا قتل ‘ڈی پی او مردان سے جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب اورجسٹس ارشدعلی پرمشتمل دورکنی بنچ نے کاٹلنگ میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کو قتل کرنے پرڈی پی او مردان اورتھانہ کاٹلنگ کے ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیا ‘عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز درخواست گزار مہرزری کی جانب سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار کے بیٹے عمران علی کو24فروری2018ء کوتھانہ کاٹلنگ کی حدود علاقہ قاسمی میں پولیس مقابلے میں قتل ظاہرکیا گیاجبکہ وہ گھرمیں موجودتھا اورپولیس نے چھاپہ مارکراسے گھرسے تحویل میں لیا اوربعدازاں اسے جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا عدالت کو یہ بھی بتایاگیاکہ عدالت عالیہ میں رٹ دائر کرنے پر پولیس نے گزشتہ روز مقتول کے بھائی سجاد کوبھی تحویل میں لے لیاہے ۔
تازہ ترین