• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی، تبدیل کرائی گئی ہیں، مریم نواز

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے والد پاکستان جانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں، والدہ کی حالت بہتر ہوتے ہی پاکستان چلے جائیں گے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وفاداری کسی نے تبدیل نہیں کی بلکہ وفاداری تبدیل کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی شیر کے نشان سے اتار کر جیپ میں سوار کرایا جارہا ہے، جیپ کا نشان خلائی مخلوق کا نشان بنتا جارہا ہے، جیپ کو ڈالا جانے والا ووٹ خلائی مخلوق کو جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب نے اداروں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے، میاں صاحب کے یہ کہنے میں کیا غلط ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہیں۔
تازہ ترین