راولپنڈی (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو منتقل کردی، جسٹس صداقت علی نے کہا کہ توہین عدالت کی درخواست اور الزامات سنجیدہ معاملہ ہے۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخوا ست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو منتقل کردی۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے درخوا ست کی سماعت کی۔ جسٹس صداقت علی نے کہا کہ توہین عدا لت کی درخواست اور الزامات سنجیدہ معاملہ ہے۔