• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آخری بال تک مقابلہ کریں گے، ڈرنے کی کوئی بات نہیں، مریم نواز

لندن (جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی نے 70 سال سے یہ لڑائی نہیں لڑی اور اب ایسے کام کا جھنڈا اٹھا لیاہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں جیل جانے کو تیار ہوں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے سوال پر مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے قبل فیصلے کا سب کو پتا ہے، احتساب عدالت میں جس طرح ٹرائل کنڈکٹ کیا گیا سب کے سامنے ہے، 100کے قریب پیشیاں بھگتیں، جیل جانے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں، کسی نے 70 سال میں یہ لڑائی نہیں لڑی، جب ایسے کام کا جھنڈا اٹھالیا ہے تو اس کی ایک قیمت ہے جو ہمیں ادا کرنی پڑے گی اور کررہے ہیں۔ (ن) لیگ کی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے انشاء اللہ پاکستان پہنچ جاؤں گی، آخری بال تک مقابلہ کرنا چاہئے اور ہم کریں گے، انتخابات کے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یقین ہے کہ آخری فتح مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔ مریم نواز نےبتایا کہ والدہ کی کل سرجری ہوئی ہے اور امید ہے جلد ہوش میں آ جائیں گی۔

تازہ ترین