• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز، حمزہ اور مریم 11،عمران خان 5 حلقوں سے انتخاب لڑ ینگے

شہباز، حمزہ اور مریم 11،عمران خان 5 حلقوں سے انتخاب لڑ ینگے

لاہور (مقصود اعوان/ نمائندہ خصوصی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور مریم نواز 11،عمران خان 5 حلقوں سے انتخاب لڑ ینگے ۔چودھری نثار اور سابق صوبائی وزیر ہارون سلطان قومی و صوبائی اسمبلی کے4/4 حلقوں سے امیدوار ہیں، وزیراعظم کے عہد ے کے دونوں بڑی پارٹیوں کے سربراہ میاں شہباز شریف قومی اسمبلی کے4اور عمران خاں قومی اسمبلی کے 5حلقوں سے انتخاب لڑ رہے ہیں ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ،میاں حمزہ شہباز اور مریم نواز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 11حلقوں سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں ،شریف خاندان کے میاں شہباز شریف لاہور کے حلقہ این اے 132اور 2صوبائی حلقوں پی پی 164اور 165کے علاوہ ڈیرہ غازی خاں کے حلقہ این اے 192،خیبر پختونخواکے حلقہ این اے 3 سوات ،کراچی کے حلقہ این اے 249سے مجموعی طور پر 6انتخابی حلقوں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں ،ان کے صاحبزادے میاں حمزہ شہباز شریف لاہور کے حلقہ این اے 124اور پی پی 146،مریم نواز این اے 127اور پی پی 173سے انتخاب لڑ رہی ہیں ، ان کے علاوہ مریم نواز کے شوہر مانسہرہ کے حلقہ این اے 14کے علاوہ صوبائی حلقہ سے بھی امیدوار ہیں جبکہ لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 148سے مریم نواز کے کزن بلال یاسین بھی انتخاب لڑرہے ہیں، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خاں قومی اسمبلی کے 5حلقوں لاہور کے حلقہ این اے 131، این اے 35 بنوں، این اے 95میانوالی، این اے 53اسلام آباد اور این اے 243کراچی سے بیک وقت پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی آزاد امیدوار کے طور پر راولپنڈی کے 4حلقوں این اے 59اور این اے 63کے علاوہ دو صوبائی حلقوں پی پی اور پی پی سے انتخاب لڑ رہے ہیں، مظفرگڑھ سے سابق صوبائی وزیر سید ہارون سلطان بخاری قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے چار حلقوں این اے 184، این اے 186، پی پی 272اور پی پی 275سے بیک وقت انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

تازہ ترین