چیف جسٹس ،جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ رواں ماہ کی22تاریخ کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کردیا جائے گا۔
یہ خوشخبری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سنائی ،انہوں نے دوران سماعت کہا ’ہم کراچی کے عوام کو خوشخبری دیتے ہیںکہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں، چند ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانابڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج ریٹائرڈ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سندھ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر کمیشن کام کر رہا ہے جو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔