• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کو دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت

شاہد خاقان دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنےکی اجازت مل گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی اور الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اپیل منظورکرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ان کی تاحیات نااہلی اور الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت عالیہ نے شاہد خاقان عباسی کو دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنےکی اجازت بھی دے دی۔

واضح رہے کہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے شاہد خاقان عباسی کی مری سے قومی اسمبلی کی نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت ملنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ انتخابات شفاف اور غیرمتنازع ہوں، تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی کمی محسوس ہوگی لیکن انتخابی مہم جاری رہےگی،دونوں حلقوں سے الیکشن لڑیں گے اور شیر ہی کامیاب ہوگا۔

تازہ ترین