رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹرک کے تصادم میں 6افراد جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اوربچےبھی شامل ہیں۔
مظفرآبادسےکراچی جانے وا لی کوچ قومی شاہراہ پرفتح پورپنجابیاں کےقریب موٹر سائیکل سوارکوبچاتےہوئے ٹرک سے ٹکراگئی، حادثے میں 6 افرادموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3خواتین 3 بچے اور ایک مرد زخمی ہوا ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اورریسکیوٹیم جائےحادثہ پہنچ گئی جنہوں نےفوری امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اورزخمیوں کوفوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے شیخ زیداسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ ٹرک اور مسافر بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے تاہم دونوں کی تلاش جاری ہے۔