کوئٹہ (این این آئی )بی اے پی کے بانی پی بی 29کے امیدوار سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کو تعلیم،صحت ، روزگار سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائینگےیہ بات انہوں نے جمعرات کو ارباب ٹاؤن اوردیگر علاقوں میں انتخابی دفاتر کے افتتاح اور کارنرمیٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی سعیداحمد ہاشمی نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں ملکرکام کرنا ہوگا ماضی میں عوام پر حکومت کرنے والوں نے صوبے کے عوام کی کوئی خدمت نہیں کئی آج کوئٹہ شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اور صوبے کے عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور حکمرانوں نے صوبے کی ترقی کیلئے آنے والے فنڈز کو اپنے بینک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال کیا۔