• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کیخلاف کیس کافیصلہ25جولائی تک موخرکیا جائے،مریم اورنگزیب

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ احتساب عدالت بھی نواز شریف کے خلاف کیس کا فیصلہ 25جولائی تک موخر کرے،عدالت سے فیصلہ پاکستان کی سیاست،الیکشن کےصاف شفاف، غیرجانبدار، اصولوں سےانحراف ہوسکتاہے ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نیب کا 25جولائی تک تمام سیاسی لوگوں کے خلاف مقدمات کو موخر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔نواز شریف کی جانب سے اپنی غیر موجودگی میں احتساب عدالت کو اپنا 6جولائی کا فیصلہ موخر کرنے کا مطالبہ جائز ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) احتساب عدالت سے درخواست کرتی ہے کہ وہ نواز شریف کا فیصلہ 25جولائی تک مئوخر کرے کیونکہ احتساب عدالت سے فیصلہ پاکستان کی سیاست اور الیکشن کے صاف شفاف، غیر جانبدار، اصولوں سے انحراف ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت جمہوری روایت اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے درخواست پر ضرور غور کرے۔
تازہ ترین