ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کا فیصلہ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ شاباش نواز شریف ،آپ ڈرے نہیں،جھکے نہیں۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں 70سال سے سرگرم نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کی یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ظلم کے خلاف لڑنے کا حوصلہ اور بھی بلند ہوگیا ،نوازشریف آرہا ہے تب ہی اسے روکنے کے لئے سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔
مریم نوازنے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کوروکنے کی آج آخری کوشش تھی،انشااللہ انہیں پہلےکی طرح ناکامی ہوگی۔
واضح رہے کہ عدالتی فیصلے میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 7سال قید اور 2 ملین پائونڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت فیصلے کے تحت مریم نواز اور ان کے شوہر کو 10سال تک کے لئے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل قرار دیدیا ہے۔