• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف، جاوید ہاشمی اور مریم اورنگزیب کا ردعمل

خواجہ آصف، جاوید ہاشمی اور مریم اورنگزیب کا ردعمل

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف، مخدوم جاوید ہاشمی اور مریم اورنگزیب نے نوازشریف فیملی کے خلاف نیب عدالت کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کردیا ہے ۔

سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نےپکاگڑھا میں کارنرمیٹنگ سے خطاب میں کہا کہ سیاستدانوں کو ایسے فیصلوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا ،اب تن من دھن سے انتخابی مہم چلانا لازم ہوگیا ہے ۔

مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف کی کمی شہبازشریف پوری نہیں کرسکتے ،وہ خود آئیں اور اس جنگ کو تیزی سے لڑیں ۔

سابق وفاقی وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کو فیصلے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،ن لیگ اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسےفیصلے آتے رہے ہیں، تاریخ ان کا جواب دے گی۔

تازہ ترین