• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ کیس : والد کا آئی جی سندھ ، پراسیکیوٹر جنرل کےنام خط

نقیب اللہ کیس : والد کا آئی جی سندھ ، پراسیکیوٹر جنرل کےنام خط

نقیب اللہ قتل کیس میں نقیب کے والد نے آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل کو خط ارسال کردیا، خط میں نقیب کے والد نے اپنے وکیل کے توسط سے سرکاری وکیل تبدیل کرنے کا کہہ دیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں تفتیشی افسر اپنا کردار ٹھیک سے ادا نہیں کر رہےجبکہ تفتیشی افسراس سے پہلےکئی سماعت پرعدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئےہیں۔

خط میں مزید بتایا گیا کہ تفتیشی افسرکی کارکردگی ملزمان کو براہ راست فائدہ پہنچا رہی ہے ، پراسیکیوٹر بھی بغیر تیاری کےعدالت میں کھڑے ہوجاتے ہیں جبکہ پراسیکیوٹر کو کیس کےمتعلق معلومات نہ ہونے سےبھی ملزمان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

خط میں یہ بھی بیا ن کیا گیا کہ پراسیکیوٹراورتفتیشی افسر کی مسلسل غیر سنجیدگی سےملزمان کی ضمانت منظورہوسکتی ہے، اسی وجہ سے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسرعدالت کو مطمئن نہیں کرپار ہے، تفتیشی افسر ہرسماعت میں پیش ہو ،سچ واضح کریں اورکسی تجربہ کارپبلک پراسیکیوٹر کوتعینات کیا جائےتاکہ خلاصہ ٹھیک سے ہوسکے۔

خط میں آئی جی سندہ اور پراسیکیوٹر جنرل سے استدا کی گئی کہ غیرسنجیدگی اسی طرح اپنائی گئی تو متعلقہ اداروں اور لوگوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

واضح رہےکہ نقیب کےوالد نےاپنے وکیل کے توسط سےخط آئی جی سندھ اور پراسیکیوٹر جنرل کو ارسال کردیا گیاہے۔

تازہ ترین