الیکشن کمیشن نے ایون فیلڈریفرنس میں سزا پانے والی مریم نواز کا نام ہٹا کر نئے بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عدالت سے جس کو سزا ہووہ نااہل ہوجاتا ہے ،کسی کی نااہلی سے انتخابات پر فرق نہیں پڑے گا۔
ترجمان کے مطابق مریم نواز کا نام ہٹاکر نئے بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے ۔