• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں، اے این پی

کوئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیراہتمام انتخابی مہم کے دوران پارٹی کے نامزد امیدوار برائے این اے 264ارباب غلام ایڈووکیٹ ،امیدوار برائے این اے265کوئٹہ IIنواب زادہ عمر فاروق کاسی ،امیدوار برائے این اے 266کوئٹہ III علاؤ الدین خان بارکزئی ،حلقہ 24کے نامزد امیدوار ملک نعیم خان بازئی ،پی بی 28کے نامز د امیدوار یاسین آغا ،پی بی 31کے نامزدامیدوار محمد ہاشم خلجی نے میکانگی روڈ،گوالمنڈی چوک ،نیوخروٹ آباد،کلی سملی ،ائیرپورٹ روڈ،کلی کاسی ،تیل گودام ،سورج گنج بازار ،موسیٰ کالونی ،چالو باوڑی کے مقامات پر انتخابی اجتماعات ،اولسی جرگوں ،انتخاباتی دفاتر کے افتتاح کے موقع پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے کوئٹہ میں بھی عوام بنیادی سہولیات پانی ،بجلی سمیت دیگر سے محروم ہیں منتخب نمائندے اہلیان کوئٹہ کو درپیش مشکلات کے حل میں کسی قسم کی دلچسپی نہیں رکھتے تھے بلکہ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے دعوے داروں نے شہر کومسائلستان بنادیاہے جو ان کے دعوؤں کی نفی ہے انہوں نے کہاکہ اے این پی کے نامزد امیدوار عوام کے مسائل کے حل اور شہر کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں عوام 25 جولائی کو لالٹین پر مہر ثبت کرکے پارٹی نمائندوں کو خدمت کو موقع دیں۔
تازہ ترین