• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ ،وین اور کار میں تصادم،11افراد جاں بحق،20شدید زخمی

نواب شاہ ( بیورو رپورٹ) نواب شاہ کے قریب مہران ہائی وے قلندر آباد بس اسٹاپ کے مقام پر مسافر کوچ وین اور کار کے درمیان خوفناک تصادم میں 11 مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ بیس سے زائد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ڈاکٹروں کے مطابق 7 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے تین خواتین بھی شامل ہیں جاں بحق افراد کی شناخت شازیہ ، ثناء، سکینہ، صادیہ، اقراء، کرن، بدر ۔کریم بخش، الھ ڈنو میر حسین کے طور پر کی گئ ہے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ میں وین الٹ جانے کے باعث تمام ہلاکتیں وین میں سوار افراد کی ہوئ ہیں علاقے کے افراد نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ویگن میں پھنسی نعشیں ویگن کی باڈی کاٹ کر نکالیں ۔حادثہ کے موقع پر دل دھلانے والے منظر دیکھنے میں آئے زندہ بچ جانے والے افراد اپنے پیاروں کو آوازیں دیتےرہے جاں بحق افراد کی نعشیں پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دی گئیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد خون دینے کے لیے اسپتال پہنچی پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا مسافر کوچ کرچی سے مانسہرہ اور وین باندھی سے نواب شاہ جبکہ کار دوڑ جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ میں ویگن ڈرائیور جاں بحق جبکہ کوچ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
تازہ ترین