لاڑکانہ (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بنچ نے بھی نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مستردردیئے۔سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے اپلیٹ کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ر پی پی کے رہنما نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے ہیں جس کے بعد انہوں نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ نثارکھوڑو نے پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔