• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 124،حمزہ شہباز ،نعمان قیصراورچوہدری ظہیر میں مقابلہ

لاہور (عمران احسان سے) حلقہ این اے 124 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف ، تحریک انصاف کے نعمان قیصر اور پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر احمد خان میدان میں ہیں ۔یہ پرانا حلقہ این اے 119 ہے جہاں سے میاں نواز شریف اور شہباز شریف نشست جیتتے رہے ہیں۔ حمزہ شہباز نے سال 2008ء اور 2013ء کے عام انتخابات میں اسی حلقہ سے حصہ لیا ۔ حلقہ میں صوبائی اسمبلی کی دو نشستیں پی پی 146سے حمزہ شہباز شریف اور پی پی 147 سے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن میدان میں ہیں۔ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے زمان نصیب، طارق سادات، پیپلز پارٹی کی نورین سلیم اور ملک سلیم انتخاب لڑ رہے ہیں۔آبادی کے حساب سے لاہور کا یہ تیسرا بڑا حلقہ ہے اورد ووٹروں کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہے۔ حلقہ کی کل آبادی 8لاکھ ایک ہزار 410جبکہ ووٹروں کی تعداد 5لاکھ 22ہزار 226ہے جن میں 2لاکھ 94ہزار 647مرد ووٹر اور 2لاکھ 27ہزار 679خواتین ووٹر شامل ہیں الیکشن کمیشن نے اس حلقہ کے ووٹروں کو 25جولائی 2018کو رائے شماری کے لئے 415پولنگ اسٹیشنز میں 1047پولنگ بوتھز کی سہولت فراہم کی ہے جس میں 602بوتھ مرد اور 445پولنگ بوتھ خواتین ووٹرز کے لئے بنائے گئے ہیں اس حلقہ میں شامل تین صوبائی حلقوں میں پی پی 146,147اور 148شامل ہیں۔ این اے 124لاہور کی اہم تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ اندرون شہر کی ثقافت کا حصہ بھی ہے۔ اس میں گوالمنڈی، برانڈرتھ روڈ، شاہ عالم مارکیٹ، چاہ میراں، مصری شاہ جیسے بڑے تجارتی مراکز کے علاوہ لکشمی چوک اور اندرون شہر کے بیشمار تجارتی مراکز شامل ہیں ۔اس میں کشمیری، ارائیں، راجپوت، گجر اور شیخ برادریوں کی اکثریت ہےجبکہ یہاں پٹھان اور دیگر شہروں سے آنے والے افراد بھی رہائش پذیر ہیں جو انہیں اپنی مرضی سے چلا رہے ہیں ۔
تازہ ترین