لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار این اے 127چوہدری عدنان سرور گورسی کے مرکزی دفتر جی ٹی روڈ پاکستان منٹ باغبانپورہ کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمان چن نے کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر چوہدری عدنان گورسی امیدوار این اے 127اور دیگر نے مہمان خصوصی حاجی عزیز الرحمان چن صدر پی پی لاہور کا شاندار استفبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ مقررین نے کہا کہ ہمیں ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھنا ہے۔