• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنوں کی سیاست کرنیوالوں کی ضمانتیں ضبط کروا دینگے، احسن اقبال

بدو ملہی (نمائندہ جنگ) سابق وفاقی وزیرداخلہ اوراین اے 78 نارووال سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار احسن اقبال نے کہا ہے کہ 25جولائی کو مخالفین اور دھرنوں کی سیاست کرنے والوں کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے،نارووال میں عوام کی خدمت اور ترقیاتی کام ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ جدید یونیورسٹیاں، اسکول ، کالجز اور صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی ہیں ۔ عوام کو چاہئے کہ ووٹر زگھروں سے نکلیں اور شیر پر مہر لگا کا ثابت کریں کہ نارووال کی دھرتی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور مخالفین کی سیاست کو پتہ چلے کہ تعلیم اور موسیقی دو الگ الگ چیزیں ہیں۔
تازہ ترین