خیرپور(غلام عباس بھنبھرو/بیورورپورٹ)انجمن تاجران خیرپورکے چیئرمین لالا عبدالغفار کے پی ایس26 پر قائم علی شاہ کے مقابلے میں کھڑے ہوجانےسے خیرپور کی سیاست ڈرامائی صورتحال اختیار کر گئی 80 فیصد تاجرعبدالغفار شیخ کے ساتھ کھڑے ہو گئے شیخ برادری کی اکثریت اور دیگر برادریوں کے کئی معززین نے بھی لالا عبدالغفار کی حمایت کر دی پیپلزپارٹی کے کئی ناراض کارکن بھی عبدالغفار شیخ کے کیمپ میں چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جی ڈی اےکی طرف سےپی ایس26کے ٹکٹ ہولڈرعبدالغفار شیخ اور این اے 208سےجی ڈی اے کےامیدوار سید غوث علی شاہ مشترکہ انتخابی مہم چلا رہے ہیں، ان کی الیکشن مہم میں پیر پگارا کے حر بھی شامل ہیں۔ غوث علی شاہ دو مرتبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ اور ایک مرتبہ پاکستان کے ڈفینس منسٹر رہے ہیں ان کا اس حلقے میں پرانا اثر واسوخ اور دوستوں کا بڑا حلقہ موجود ہے ،خیرپور کی سیاسی صورتحال کافی دلچسپ سنسنی خیز اور ڈرامائی نظر آرہی ہے مقامی تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی1970سے سیاسی میدان میں ہے 2013ء تک سندھ کی سیاسی صورتحال پیپلزپارٹی کے حق میں تھی لیکن 2018ء میں صورتحال کا فی بدل چکی ہے تبدیلی کی یہ صورتحال پیپلزپارٹی کے مسلسل 10برس اقتدار میں رہنے پیپلزپارٹی کی خراب حکمرانی اور ان پر کرپشن کے الزامات لگنے کے باعث پیدا ہو ئی ہے ۔این اے 208پر سید قائم علی شاہ کی بیٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ پیپلزپارٹی کی امیدوار ہیں ان کا مقابلہ جی ڈی اے کے امیدوار سید غوث شاہ کے ساتھ ہے جبکہ پی ایس 26 پر سید قائم علی شاہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر خود الیکشن لڑ رہے ہیں سید قائم علی شاہ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر بھی رہے ہیں اور بزرگ سیاستدان ہیں خیرپو رمیں ان کے دوستوں کا بھی بڑا حلقہ موجود ہے خیرپور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سید قائم علی شاہ تین مرتبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے تاہم وہ خیرپور کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی مہیا نہیں کر سکے جبکہ انہوں نے شہر کا نکاسی آب کا نظام بھی درست نہیں کیا شہریوں کی اس طرح کی باتوں کے باوجود خیرپور کا انتخابی معرکہ نہایت ڈرامائی اور کانٹے کا ہوگا۔