• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کی غلط پالیسیوں سے تنگ آ کر جی ڈی اے میں شمولیت اختیار کی، نظیر مری

کھپرو (نامہ نگار) پیپلز پارٹی تعلقہ کھپرو کے ممتاز رہنما سہراب خان مری کے بھتیجے نظیر احمد مری نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان پی ایس 42. کے امیدوار قاضی شمس الدین راجڑ سے ملاقات کر کے کیا۔ اس موقع پر نظیر احمد مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی غلط پالیسی کی وجہ سے تنگ آکر انہوں نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ علاوہ ازیں فنکشنل مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر ولی محمد خیبر نے اپنی برادری سمیت فنکشنل مسلم لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان پیپلز پارٹی کے امیدواروں شازیہ مری اور علی حسن ہنگورجو سے ملاقات کر کے کیا ہے ۔
تازہ ترین