• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن : جعلی عامل کے تشدد سے پانچ بچوں کی ماں جاں بحق

پڈعیدن (نامہ نگار) جعلی عامل کے مبینہ تشدد سے بھریاسٹی کے قریب پانچ بچوں کی ماں جاں بحق، جعلی عامل فرارتفصیلات کے مطابق بھریاسٹی کے قریب دریاخان جلبانی میں جعلی عامل کے مبینہ تشدد سے پانچ بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی۔ ورثاء کا لاش کے ہمراہ تھانے پر احتجاج مظاہرہ، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ ماروی خاتون کے شوہر جمعہ ماڑیچہ نے بتایا کہ ہم فیض گنج کے گاؤں زوار طاہر کے رہائشی ہیں ماروی پانچ بچوں کی ماں ہے گزشتہ ہفتے ماروی نے پڈعیدن کے نجی اسپتال میں بچے کو جنم دیا تھا جبکہ اس نے جڑواں بچے کو نوابشاہ کے اسپتال میں جنم دیا۔گھر واپس آنے کے بعد بیگم کی طبعیت خراب ہوگئی اور اسے جھٹکے لگنے لگے ہم اسے لیکر گاؤں دریا خان جلبانی میں عامل کے پاس آئے جہاں اس نے کہا کہ اسے جنات کا اثر ہے اور علاج کے بہانے بہت تشدد کیا جس کے بعد وہ انتقال کر گئی۔ دوسری جانب متاثر جعلی عامل خاتون کے جاں بحق ہونے کی اطلا ع ملنے پر گاؤں سے فرار ہوگیا جوکہ جلال جودگی کے قریب گاؤں سلطان کا رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
تازہ ترین