• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے نیب پر دباؤ نہ ڈالیں،شاہ محمود قریشی

فیصل آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سابق وائس چیئرمین ووزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کرپٹ مافیا کو بچانے کیلئے نیب پر دباؤ نہ ڈالیں۔ حکومتی ناقص کارکردگی نے غریبوں، محنت کشوں اور کسانوں کا جینا محال کردیا ہے ۔ پی آئی اے کے ملازمین کو شوکاز نوٹس دینا قانون وآئین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ لیگی نام نہادتجربہ کار معاشی ٹیم نے ملکی معیشت کو بہتر کرنے کی بجائے بیرونی قرضوں کےبوجھ میں جکڑ کررکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماعی شادیوں کی تقریب سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نااہل وزیروں، مشیروں کی غلط پالیسیوں نے تاجروں، صنعت کاروں کو کنگال اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے 700 یونٹوں کو بند کروادیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ریاستی اداروں کو اپنا سمجھتی تو کبھی اونے پونے لوٹ سیل نہ لگاتی۔ نجکاری کے وقت ملازمین کو کمپنیوں کے رحم وکرم پر چھوڑنے سے بہت بڑا بحران آنے والا ہے۔
تازہ ترین