کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت اتوار کو ایک مرتبہ پھر خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا جائے۔ اے پی ایم ایل کے رہنما طاہر حسین کے مطابق پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی اور بائیں پائوں میں دوبارہ تکلیف ہوگئی جس کے بعد ڈاکٹر امتیاز ہاشمی سمیت تین رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ پر آکر ان کا دوبارہ طبی معائنہ کیا اور پرویز مشرف کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پرویزمشرف کو 11فروری کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف ہوئی تھی جس پر ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا ۔لیکن گزشتہ روز پرویز مشرف نے سیڑھیاں چڑھیں جس کے باعث ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پیر میں دوبارہ تکلیف ہوئی۔