• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

پشاور ( آن لائن ) راولپنڈی اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں اتوارکی دوپہر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ور د کرتے ہوئے گھروں اور تجارتی مراکزسے باہر نکل آئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت ۵ اعشاریہ ۹ریکارڈ کی گئی ہے زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات ، چترال ، دیر ، لوئر اور اپر دیر ، بٹگرام ، مردان ،ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، شانگلہ ، مینگورہ ، بٹ خیل ، ملاکنڈ ڈیویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں اور تجارتی مراکز سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور کھلے میدان میں کھڑے ہو کر اپنے پیاروں سے خیریت دریافت کرنے کے لیے رابطے کرتے رہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 157 کلو میٹر سے تھی جبکہ ریکٹر سکیل پر شدت 5 . 9 ریکارڈ کی گئی ہے اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے۔
تازہ ترین