• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمقامی افراد نے کوئٹہ کو پسماندگی کی طرف دھکیلا،اے این پی

کوئٹہ (آن لائن)اے این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام گزشتہ روز مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز، انتخابی اجتماعات، حمایت اور شمولیتی اجتماعات ہوئے جس سےامیدوار این اے265 نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی، این اے264 ارباب غلام ایڈووکیٹ، پی بی24 ملک نعیم بازئی، پی بی25 رشید خان ناصر، ضلعی صدر ملک ابراہیم کاسی، ملک عبدالشکو کاکڑ، جمال الدین رشتیا، حاجی جبار کاکڑ، ملک انعام کاکڑ، سید قیوم آغا، ملک رمضان مہترزئی اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بر سر اقتدار آئے تو ماضی کی تما م ناانصافیوں کاازالہ کرینگے25 جولائی کو ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کرنے سے ہمارا مستقبل سنور سکتا ہےکوئٹہ میں غیرمقامی افراد مسلط رہے جن کایہاں کوئی مفاد نہ تھا اس لیے آج شہر ترقی کی جانب پسماندگی کی جانب گامزن ہے۔
تازہ ترین