• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز، مریم، صفدر 16جولائی تک اپیل کرسکیں گے،سید طیب ایڈووکیٹ

اسلام آباد (ایوب ناصر) فوجداری قوانین کے ماہر سید محمد طیب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور دیگر ملزمان دس دن کے اندر ہائی کورٹ میں فیصلہ کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ اپیل کی سماعت کرے گا۔ اپیل دائر کرنے کیلئے ملزم کی موجودگی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ آجانے کے بعد نیب کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرلے۔ چونکہ سزا یافتہ ملزمان بیرون ملک ہیں اپیل دائر کرنے کیلئے وہ Protective Bail ہائی کورٹ سے لے سکتے ہیں۔ سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے کہا کہ فوجداری قانون میں اپیلٹ کورٹ کو یہ اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ ٹرائل کورٹ کی دی گئی سزا کو معطل کرکے سزا یافتہ ملزم کو اپیل کا فیصلہ ہونے تک ضمانت پر رہا کردے تاہم نیب کے قانون میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 426 کو ناقابل عمل قرار دیا گیا ہے اپیلٹ کورٹ ماتحت عدالت میں ریکارڈ کی گئی شہادتوں اور مواد کا دوبارہ جائزہ لے کر فیصلہ کرتی ہے۔ اپیلٹ کورٹ لامحدود اختیارات کی حامل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی جانب سے آئندہ ہفتے اپیل دائر کردی جائے گی کیونکہ اپیل کیلئے 10 دن کی مہلت ہے۔
تازہ ترین