راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کینٹ بورڈ ایریاز کیلئے بلڈنگ بائی لاز تیاز کر لئے گئے ہیں اور ان کی بورڈ سے منظوری بھی حاصل کر لی گئی ہے ۔انہیں منظوری کیلئے وزارت دفاع کو بھجوایا جائے گا، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق بلڈنگ بائی لاز کو صدر کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس دستخطوں کیلئے بھجوایاجا چکا ہے ، توقع ہے کہ جلد ہی وہاں سے واپس آ جائیں گے جس کے بعد بلڈنگ بائی لاز کا ڈرافٹ وزارت دفاع کو منظوری کیلئے بھجوا دیاجائے گا۔