لاہور (جنرل رپورٹر ) سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ثاقب ظفر نے غفلت ،لاپروائی اور غیر ذمہ دارانہ روئیے کے الزام میں نشتر ہسپتال ملتان کےمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالرحمٰن اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رفیق اختر کومعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ پرنسپل میڈیکل آفیسر نشترہسپتال ڈاکٹر عبدالحفیظ کو ایم ایس نشتر ہسپتال کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔