• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، مریم کا لاہور کے بعد جلوس کی شکل میں اسلام آباد آنیکا کا امکان

نواز شریف، مریم کا لاہور کے بعد جلوس کی شکل میں اسلام آباد آنیکا کا امکان

اسلام آباد (فاروق اقدس، نامہ نگار خصوصی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کی وطن واپسی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے زبردست سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور اس ضمن میں اسلام آباد۔ لاہور اور لندن میں مسلم لیگی مرکزی رہنمائوں اور میاں نواز شریف اور مریم نواز کے مابین مسلسل رابطے جاری ہیں۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے مختلف آپشنز پر غور ہو رہا ہے۔ لندن سے مسلم لیگی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی میڈیا کے اراکین کی ایک ٹیم بھی میاں نواز شریف کے ہمراہ اسی جہاز میں پاکستان آئے گی ،ابتدائی پروگرام کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز نے پہلے لندن سے براستہ ابوظہبی اسلام آباد آنا تھا لیکن واپسی کے حوالے سے ممکن حکمت عملی پر بھی غور ہو رہا ہے جس کے مطابق اب لندن سے پہلے وہ لاہور لینڈ کریں گے اور پھر وہاں سے ایک بہت بڑے جلوس کے ساتھ بذریعہ موٹروے یا جی ٹی روڈ اسلام آباد آئیں گے اس جلوس میں گاڑیوں، بسوں، ٹرکوں اور دیگر سواریوں کی تعداد کا اہتمام ہزاروں میں کیا جائے گا اور توقع کی جارہی ہے کہ شرکاء کی تعداد لاکھوں میں ہوگی اور میاں نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ بڑے شہروں سے بھی سڑکوں پر خیرمقدم کرنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے تاہم یہ حکمت عملی ابھی حتمی نہیں ہے اور اس پر تبادلہ خیال اور مشاورت کیلئے دیگر تجاویز کے ساتھ زیر بحث لایا گیا ہے تاہم مشاورت کے درمیان حکومت کی جانب سے اس اقدام کو بھی پیش نظر رکھا جارہا ہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئرپورٹ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں اپنی تحویل میں لے لیں اور اسلام آباد پہنچا دیں۔

تازہ ترین