مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورا پاکستان نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہے،کوشش ہے کہ 13جولائی کو کسی قسم کی ہنگامہ آرائی نہ ہو۔
ن لیگ سیکریٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور میں پریس کانفرنس کےد وران مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نےذاتی ذمے داریاں پس پشت ڈال کروطن واپسی کا جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکن نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے ،قائدین کی واپسی پر کوئی ایسا اقدام نہیں کیا جائے گا جس کے باعث مخالفین کو الیکشن سے فرار کا موقع ملے۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ ماردو ،گھسیٹ دو،پارلیمنٹ میں سب چور ہیں،یہ بیانیہ عمران خان نے اپنے کارکنوں کو دیا ہے ۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی آمدپرکوئی ایساقدم نہیں اٹھائیں گےجس سےافراتفری پھیلےیاامن خراب ہو۔
ان کا کہناتھاکہ سول سوسائٹی نے ن لیگی قائدین کے استقبال میں شرکت کے لیے رابطہ کرلیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم میں آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصویریں استعمال کرنے والے امیدوار پر پابندی لگا کر درست اقدام کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ لندن میں پی ٹی آئی کے کا رکنوں نے نواز شریف اور حسین نواز سے غنڈہ گردی کی جس کی مذمت کرتے ہیں ۔