• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نے ہر دور میں سرکاری ملازمین کو اپنے مفاد میں استعمال کیا، سید غوث علی شاہ

خیرپور(بیورورپورٹ)این اے 208کے جی ڈی اے امیدوار سید غوث علی شاہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں سرکاری ملازمین کو اپنے مفاد میں استعمال کیا ہے 2018ء کے عام انتخابات میں بھی سرکاری ملازمین پیپلزپارٹی کے انتخابی مہم میں استعمال ہو رہے ہیں وہ غوث ہاؤس خیرپو رمیں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ انتخامی مہم میں پیپلزپارٹی کے امیدوار جہاں بھی جاتے ہیں سرکاری ملازمین کا ہجوم ان کے ساتھ ہوتا ہے یہ الیکشن کمیشن کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کو پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں شامل ہونے سے روکنا ہو گا سید غوث علی شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اپنے 10سالہ دور میں سندھ بھر میں اپنے منظور نظر افسران تعینات کئے اور ان کی معرفت کروڑوں روپے کی کرپشن کی اور ترقیاتی منصوبوں پر ٹھیکداروں سے کمیشن لیکر اپنی جیبیں بھریں انہوں نے کہاکہ خیرپو رمیں 40ارب روپے سے زائد رقم کی خورد برد ہوئی ہے جس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہیئے اور کرپشن میں ملوث جیالوں کو سزا ملنی چاہیئے غوث علی شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار جہاں بھی جاتے ہیں عوام سڑکوں پر کھڑے ہوکر ان کے خلاف احتجاج کر تے ہیں انہوں نے کہاکہ 25جولائی کا دن پیپلزپارٹی کے احتساب کا دن ہو گا ۔

تازہ ترین