• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 جولائی کا فیصلہ نواز شریف کیخلاف تمام فیصلوں کو مسترد کردے گا‘ شیخ طارق رشید ، ملک انور علی ‘احسان الدین قریشی

ملتان(سٹاف رپورٹر) امیدوار ایم این اے 155 شیخ طارق رشید ، سینئر لیگی رہنما ملک انور علی نے کہاہے کہ 25 جولائی کو تاریخ ساز فیصلہ عوام دینگے جو نواز شریف کے خلاف تمام فیصلوں کو مسترد کردے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 11 میں کارنر میٹنگ اور دفترکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا ، ن لیگ کے خلاف تمام سازشیں دم توڑ جائینگی، امیدوار ایم پی اے میاں عامر منظور انصاری اور یوسی چیئر مین اسلم ہمایوں،وائس چیئرمین ندیم سپل نے بھی خطاب کیا۔دریں اثناشیخ طارق رشید اور پی پی 216سے امیدوار احسان الدین قریشی نے کہا ہے کہ 25جولائی کو مخالفین کی تمام تر سازشوں کے باوجود ملک بھر سےن لیگ شاندار کامیابی حاصل کرے گی،وہ لیگی رہنما شیخ محمد حامد ،کے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔
تازہ ترین