• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف قومی فریضہ ادا کرنے آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمعہ 13 جولائی کو نوازشریف کا استقبال کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے،کمیٹی اجلاس منگل صبح 9 بجے شہبازشریف کی صدارت میں ہوگا،کارکن پرامن طریقے سے اپنے قائد کا استقبال کریں، نوازشریف کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو مضبوط بنانے کی سزا دی گئی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا اور ن لیگ کنٹینر پارٹی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی ذات سے بالاتر ہوکر قومی فریضہ ادا کرنے آرہے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں پس پشت ڈال کر قوم کیلئے وطن واپس آرہے ہیں۔
تازہ ترین