اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 86لاکھ 94 ہزار روپے ہے۔ گزشتہ روز عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل پارٹی ویب سائٹ پر جاری کی گئی۔ عمران خان کا بیان حلفی بھی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 86لاکھ 94 ہزار روپے ہے۔ عمران خان نے 2017 میں تین لاکھ انیس ہزار روپے زرعی ٹیکس ادا کیا۔ عمران خان کی سالانہ آمدن 47لاکھ 76 ہ زار 611 روپے ظاہر کی گئی۔ بنی گالہ جائیداد کی مالیت ایک کروڑ 14لاکھ 71ہزار روپے ہے۔ عمران خان کی ملکیت میں ایک بھی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ عمران خان کے پاس دو لاکھ کے مویشی اور پانچ لاکھ کا فرنیچر ہے۔