سکھر(خبر ایجنسی )قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو عوامی احتساب کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ خورشیدشاہ کوالیکشن مہم اس وقت مہنگی پڑی جب سکھر میں شہریوں نے خورشید شاہ کوگھیرلیا اور احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نےخورشیدشاہ سے سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پہلے 10سال کاحساب دیں پھر ووٹ مانگیں۔ خورشیدشاہ کے حامیوں نے بمشکل انہیں شہریوں کے نرغے سے نکالا۔