پیروں کو مرے دیدۂ تر، باندھے ہوئے ہے
زنجیر کی صورت مجھے گھر، باندھے ہوئے ہے
(انیسہ اشرف )
ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بانی کا پارٹی کے لیے پیغام ہے اب وقت آگیا ہے مضبوطی سے کھڑے ہوجائیں۔
ٹیپ میڈ نے درخشاں ستاروں کے ساتھ اوریجنل سیریز شمشیر کے ٹریلر کی تعارفی تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا۔ اس رنگارنگ تقریب میں انٹرٹینمنٹ اور کھیلوں کی دنیا کی مقبول شخصیات موجود تھیں جو قومی افتخار اور ثقافتی ورثہ کی نمایاں عکاسی کرتی ہیں۔
بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن وہ بھول نہیں سکتا، پاکستان جنگ نہیں چاہتا امن کا خواہشمند ہے۔
ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے برقرار ہے۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں جمعرات کے روز اسرائیلی حملوں کے باعث 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں سٹی کورٹ میں سیکیورٹی اور انتظامی مسائل کے حوالے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی اور جنوبی کی رپورٹس عدالت میں جمع کرا دی گئی۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے روزانہ ایکسرسائز کرتا ہوں، جان ہے تو جہان ہے، سوشل میڈیا پر ہیلتھ اور فٹنس کی ویڈیوز کا مقصد نئی نسل کو صحت سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسپتال کے قیام سے امراض قلب کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، نوجوانوں میں بھی امراض قلب کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں سے آج اب تک نامعلوم افراد کی 4 لاشیں ملی ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے پہنچ گئے جہاں ایئر پورٹ پر تاجک وزیرِ اعظم کوخر رسول زودہ، تاجک نائب وزیرِ خارجہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے پہلے مرحلے میں لاہور میں لائسنسنگ سسٹم کا باضابطہ طور پر آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے مرکزی راہنما سردار ظہور اقبال نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر پاکستان کا فخریہ دن ہے۔ قائد محمد نواز شریف نے دھمکی، دباؤ اور پابندیوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ الحمدللّٰہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہوگئے۔