تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور زرداری گاڈفاردرہیںاور دونوں اندر سے ملے ہوئے ہیں،ہم نے 25جولائی کو چوروں کو شکست دینی ہے ۔
شانگلہ کے علاقے بشام میں جلسہ عام سے خطاب میںعمران خان نے کہا کہ ن لیگ والے نواز شریف اور مریم نواز کے استقبال کی تیاری ایسے کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈ کپ جیت کرآرہے ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ باپ بیٹی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ان کے راستے میں کھڑے ہوں گے،کیا یہ لوگ یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ 5،10ہزار لوگ جمع کرلو تو ڈاکا مارنے کی اجازت مل جاتی ہے ؟
پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ اگر باپ بیٹی کامیاب ہوگئے تو میرا سوال ہے کہ جیلوں میں بھرے ہوئے مجرموں کا کیا قصور ہے ،ن لیگیوں کے سیاست میں آنے کا مقصد یہ ہے کہ اقتدار میں آؤ اور بڑے کنٹریکٹ لو۔
ان کا کہناتھاکہ نوازشریف فیملی نے عدالت اور اسمبلی میں جھوٹ بولا،یہ لوگ سوائے ایک بوگس قطری خط کے اپنی صفائی میں ایک کاغذ نہیں دے سکے ۔